Matan, Department of Urdu & Iqbaliat, The Islamia University - Bahawalpur

متْن (اردو ریسرچ جرنل)

Department of Urdu, The Islamia University of Bahawalpur
ISSN (print): 2708-5724
ISSN (online): 2708-5732

تیسرے شمارے کا اجرا

’متن‘‘  جلد ۲ کا  پہلا شمارہ اپنے مقررہ وقت( ۳۰ جون ۲۰۲۱ء) کوآن لائن کر دیا گیا ہے۔ ہمیں دو درجن کے قریب مقالات موصول ہوئے جن کو پراسس کیا گیا۔ جن مقالات کی حتمی رپورٹس مقررہ وقت کے اندر آ گئیں، مثبت رپورٹس والے مقالات کو شائع کر دیا گیا۔ جن محققین کے مقالات شامل نہیں ہو سکے، انھیں بہ ذریعہ ای میل اطلاع دے دی جائے گی۔

ٹیم ’’متن‘‘ کی کوشش ہے کہ ہر مرتبہ بہتر سے بہتر تحقیقی مقالات کو شامل کیا جائے اور اس میں شامل تحقیقی مقالات کو تحقیقی اشاریاتی  ویب گاہوں پر انڈکسڈ کرایا جائے، اسی لیے مسلسل کوششوں سے ہم اس منزل تک پہنچ گئے ہیں کہ ہمارا مجلہ گوگل ایس ای او، گوگل سکالر، اشاریہ اردو جرائد، ڈائرکٹری آف ریسرچ جرنلز انڈکس اور جرنل فیکٹر میں انڈکسڈ ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ اہم ویب گاہوں اور اداروں میں بھی اس مقصد کے لیے درخواست دے رکھی ہے، جس میں سکوپس اور ایلویزر شامل ہیں۔ اشاریہ سازی کے عمل سے امید ہے کہ مجلہ’’متن‘‘  جلد ہی اردو جرائد میں نمایاں مقام کا حامل کا ہو گا، جو مقالہ نگاروں کے لیے بھی سود مند ہو گا۔

شمارہ کے لیے ایچ ای سی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام لوازمات کا خیال رکھا گیا ہے۔ شمارے کے لیے قلمی معاونین سے بہ ذریعہ ای میل تمام موصول شدہ مقالہ جات کو بلائنڈ پیئر ریویو کے عمل سے گزار کر اور ایچ ای سی کی پالیسی کے تحت پلیجر ازم کی رپورٹ پر قابلِ اشاعت یا ناقابلِ اشاعت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام مقالہ جات کو الف بائی ترتیب(بہ لحاظِ مصنفین) سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ آئندہ  شمارے کے لیے ’کال فار پیپر‘ کی  تاریخ  کا اعلان مجلہ کی ویب گاہ  پر کیا جائے گا جب کہ رجسٹرڈ سکالرز کو اس کی اطلاع بذریعہ ای میل دی جائے گی۔ مقالہ لکھنے، ترتیب دینے اور جمع کرانے کی مکمل ہدایات ویب گاہ  پر دے دی گئی ہیں۔  مقالہ بھیجنے سے قبل ان ہدایات کو پڑھ کر اس کے مطابق ای میل کریں اور اس ای میل میں اقرار نامہ لازمی بھیجیں تاکہ اس کے بعد  مقالہ کو اشاعتی مراحل سے گزارا جائے۔

ٹیم ’’متن‘‘  محققین کی آرا اور تجاویز کے لیے منتظر رہے گی۔ کسی بھی قسم کی تکنیکی معاونت  و معلومات کے لیے ایسوسی ایٹ مدیر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Contact us

Image Description

Dr. Ghulam Asghar

Managing Editor

Department of Urdu, The Islamia University, Bahawalpur

  • asghar.khan@iub.edu.pk
  • +92 300 6850004
  • website

Related News